کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کے مسائل حل کئے جائیں،اسلامی جمعیت طلبہ

January 15, 2021

پشاور (خصوصی نامہ نگار) اسلامی جمعیت طلبہ اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کے مسائل جلد حل کئے جائیں۔ ترجمان آئی جے ٹی اویس خان نےایک بیان میں کہا ہے کہ اگر ملازمین کے مسائل یکم فروری سے پہلے پہلے حل نہیں کئے گئے تو کلاس فور اور کلاس تھری ملازمین ایک بار پھر سراپا احتجاج ہوں گے جس کی وجہ سے تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہوں گی۔