بورڈ نے ثابت کر دیا ہے کہ مصباح الحق کی اب کوئی حیثیت نہیں ہے، عاقب جاوید

January 15, 2021

سابق ‏فاسٹ بالر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہبورڈ نے ثابت کر دیا ہے کہ مصباح الحق کی اب کوئی حیثیت نہیں ہے، مصباح الحق کو دیوار کے ساتھ لگا دیا گیا ہے۔

عاقب جاوید نے اپنے ایک بیان میںپاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق سے متعلق کہا ہے کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا کہ مصباح الحق کو اتنے عہدے اپنے پاس نہیں رکھنے چاہئیں، پوزیشن نہیں سنبھالی جاتی مصباح الحق نے تین عہدے رکھے، تجربہ تھا نہیں تو آہستہ آہستہ عہدے واپس لیے جا رہے ہیں۔

عاقب جاوید نے کہا ہے کہکوچز کے انتخاب میں کوئی طریقہ کار نہیں اپنایا گیا تھا، بغیر کسی تجربے کے کوچ کو لگا کر پاکستان ٹیم کے ساتھ مذاق کیا گیا، کوچز کو یا تو اب تبدیل کر دینا چاہیے تھا یا کہتے آپ مدت پوری کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں آج تک کبھی کسی کو اتنی پاورز نہیں دی گئیں اور نہ ہی اتنی جلد واپس لی گئی ہیں، مصباح الحق کی بورڈ اور ٹیم میں اب اچھی شہرت نہیں رہی۔

عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز نے انہیں ایک سیزن کے لیے کوچ رکھا، مصباح الحق کوچنگ کے شعبے کو عزت دیں اور گراس روٹ لیول پر جا کر سیکھیں۔

‏اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کی کارکردگی ساؤتھ افریقہ کے خلاف اچھی ہو سکتی ہے، پاکستان ٹیم اب ہوم کنڈیشنز میں کھیل رہی ہو گی، وارننگ کے ساتھ کھیلنا مشکل ہوجاتاہے ۔

عاقب جاوید نے کہا ہے کہ اب بورڈ کو احساس ہوا ہے کہ ٹیم کی کارکردگی اچھی ہونی چاہیے، دوسری پوزیشن قبول نہیں، جب مناسب طریقہ کار اختیار نہ کیا گیا ہو تو پھر یوٹرن لینے پڑتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہوم سیریز میں جیت جائیں گے باہر جا کر پھر یہی نتیجہ ہو گا۔