نادیہ خان کے شوہر ’ہیرو‘ قرار

January 15, 2021

رواں ماہ کی شروعات میں ایک بار پھر سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی معروف اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے اپنے شوہر کو ’ہیرو‘ قرار دے دیا۔

ریٹائرڈ پی اے ایف آفیسر اور فائٹر پائلٹ فیصل ممتاز راؤ کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد سے سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والی نادیہ خان نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شوہر کے ہمراہ نئی تصویر پوسٹ کی ہے۔


مذکورہ تصویر میں نادیہ خان مُسکرا رہی ہیں ہیں جبکہ اُن کے شوہر محبت بھری نگاہوں سے اُن کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

نادیہ خان نے شوہر کے ساتھ یہ دلکش تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اب حقیقی زندگی کا احساس ہورہا ہے۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’میرے شوہر، میرے ہیرو ہیں۔‘

اداکارہ و میزبان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں دل والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا۔

نادیہ خان کی اس پوسٹ پر اب تک 13 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں جبکہ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

خیال رہے کہ نادیہ خان کچھ دن قبل ہی رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں جس کی تصویریں اُنہوں نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں۔

سوشل میڈیا پر یہ کہا جارہا ہے کہ نادیہ خان کی یہ تیسری شادی ہے جبکہ اداکارہ کا کہنا ہے کہ یہ اُن کی دوسری شادی ہے۔

نادیہ خان اس سے قبل بھی شادی کے بندھن میں بندھ چکی ہیں اور اُن کے تین بچے ہیں، اُن کی بڑ ی بیٹی کا نام علیزے، بیٹے کا نام اذان اور سب سے چھوٹے بیٹےکا نام کیان ہے۔

واضح رہے کہ نادیہ خان پاکستان کی مقبول ترین میزبان ہیں اور اُس کے علاوہ اُنہوں نے جیو انٹرٹینمنٹ سمیت دیگر ٹی وی چینلز پر بھی متعدد ڈراموں میں اداکاری کی ہے۔