محمد وسیم کا بلوچستان میں انٹرنیشنل فائٹ کروانے کا اعلان

January 15, 2021

انٹر نیشنل باکسر محمد وسیم نے بلوچستان میں انٹر نیشنل فائٹ کروانے کا اعلان کیا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ یہ لاہور کی طرز پر انٹر نیشنل باکسنگ کا ایونٹ ہو گا۔ ایونٹ میں امریکا ،برطانیہ سمیت دیگر ممالک کے باکسرز آئیں گے۔ میں امریکی باکسر کے خلاف فائٹ کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ایونٹ کروانے سے صوبے کا مثبت تشخص ابھرے گا، بلوچستان میں بھی ایونٹ لاہور کی طرز پر کامیاب ہو گا۔

محمد وسیم نے کہا کہ وہ ان دنوں آرام کر رہے ہیں اور یکم فروری سے اسکاٹ لینڈ میں ٹریننگ شروع کریں گے۔