آسٹریلین اوپن: ٹینس اسٹارز ایڈیلیڈ پہنچنا شروع

January 15, 2021

سال کے پہلے گرینڈ سلم آسٹریلین اوپن میں شرکت کرنے کے لیے ٹینس اسٹارز اور کوچنگ اسٹاف ایڈیلیڈ پہنچنا شروع ہوگیا، رافیل نڈال، جوکوچ سمیت تمام بڑے اسٹارز 14 روز کی آئسولیشن میں رہیں گے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے سال کے پہلے گرینڈ سلم میں تین ہفتوں کی تاخیر ہوئی ہے، آسٹریلین اوپن کووڈ کی تمام تر ایس او پیز کے ساتھ اب 8 فروری سے شروع ہوگا جس کے لیے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔

دنیائے ٹینس کے بڑے اسٹارز سربیاکے نوواک جوکوچ، اسپین کے رافیل نڈال، امریکا کی سیرینا ولیمز اور جاپان کی ناؤمی اوساکا سمیت دیگر کھلاڑی ایڈیلیڈ پہنچنے کے بعد اب دو ہفتوں کی آئسولیشن میں رہیں گے۔

ایونٹ کے لئے تقریباً 1200 کے قریب پلئیرز اور کوچنگ اسٹاف آسٹریلیا پہنچے گا۔

میلبرن پارک میں وارم اپس میں حصہ لینے سے قبل کھلاڑیوں اور عملے کو دو ہفتوں کے لئے قرنطینہ ہونا لازمی ہے۔