فرح خان اور فرخان اختر کی یادگار تصویر

January 15, 2021

بالی ووڈ کے اداکار اور مشہور گیت نگار جاوید اختر کے صاحبزادے فرحان اختر اور انکی کزن ڈائریکٹر کوریو گرافر فرح خان نے انسٹا گرام پر اپنی ایک پرانی تصویر شیئر کی ہے، (جس میں فرح خان بڑی مشکل سے پہچانی جارہی ہیں) اور اسکے ساتھ ایک دلچسپ کیشن بھی لگایا ہے۔

یاد رہے کہ فرحان اختر جو کہ اپنی حس مزاح کے حوالے سے کافی مشہور ہیں وہ اس تصویر میں فرح خان کے ساتھ ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں۔

دوسری جانب فرح خان کا کہنا ہے کہ فرحان اور وہ ہمیشہ فلاش ڈانس ہیر کٹ پسند کرتے تھے انھوں نے مزید کہا کہ اس تصویر میں پس منظر میں ساڑھی میں ملبوس خاتون انکی والدہ ہیں جوکہ انکی روزی مامی کے ساتھ کسی بات پر ہنس رہی ہیں۔

فرح خان نے سگنیچر ایٹیز ہیر اسٹائل 1983 کی آئیکونک فلم فلش ڈانس کے لیے بنوائے تھے۔ جبکہ اس تصویر کو دیکھنے کے بعد زندگی نہ ملے گی دوبارہ میں فرحان کے ساتھی اداکار ہریتک روشن نے کمنٹ کرتے ہوئے، بہت دلچسپ لکھا ہے۔ اور اس یادگار تصویر کو شیئر کرنے پر دونوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔