سعودہ عرب میں ذاتی گاڑیاں بطور ٹیکسی استعمال کی جاسکیں گی

January 15, 2021

سعودی عرب میں اب نجی گاڑیوں کو ٹیکسی کے طور پر استعمال کیا جاسکے گا۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس مقصد کے لیے سعودی حکومت نے ایک ایپ جاری کی ہے۔ جس کے ذریعے اپنی نجی کار کا آن لائن اندراج کیا جاسکے گا۔

گذشتہ سال مارچ میں پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے چیئرمین کا ایک بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ مقامی شہریوں کو اپنی کاریں خصوصی ایپ کے ذریعے بطور ٹیکسی استعمال کرنے کا موقع دیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق اس اقدام کا مقصد سعودی شہریوں کی آمدنی میں اضافے کا نیا راستہ پیدا کرنا ہے۔