نیپولین کے کمرے کی چابی 82 ہزار پاؤنڈ میں نیلام

January 15, 2021

انقلابِ فرانس کے فوجی رہنما نیپولین بوناپارٹ کے کمرے کی چابی 81 ہزار 900 پاؤنڈ میں نیلام ہوگئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جس کمرے میں نیپولین قید کے دوران ہلاک ہوئے اس کی چابی ایک شہری نے 81 ہزار 900 پاؤنڈ میں خرید لی ہے۔

نیلام گھر کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ گیارہ افراد نے اس کی بولی لگائی تھی۔

نیپولین کا انتقال 1821 میں جنوبی اٹلانٹک کے ایک دور دراز جزیرے پر ہوا تھا، جہاں انگریزوں نے انہیں لانگ ووڈ ہاؤس نامی ایک محل میں قید کردیا تھا۔