پستول سے سالگرہ کا کیک کاٹنے پر دو نوجوان گرفتار

January 15, 2021


بھارت میں پستول سے کیک کاٹنے پر دو نوجوانوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

بھارتی ریاست اتر پردیش میں دوست کی سالگرہ پر نوجوانوں نے کیک کاٹنے کے لیے پستول کا استعمال کیا اور اس کی ویڈیو بھی بنائی۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے دو نوجوانوں کو دھرلیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ چند نوجوان اپنے دوست کی سالگرہ منارہے ہیں مگر اس موقع پر وہ کیک کٹنگ کے دوران پستول لے کر ناچتے ہوئے نظر آرہے ہیں جبکہ کیک کاٹنے کے لیے بھی انہوں نے پستول کا استعمال کیا، جو انتہائی خطرناک عمل ہے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے دو نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے اور اس کی تصدیق اپنے آفیشل سوشل میڈیا پیج کے ذریعے کی ہے۔