جنوبی افریقی ٹیم ہوٹل سے متصل کراچی جیم خانہ میں ٹریننگ کریگی

January 16, 2021

کراچی ( عبدالماجد بھٹی /اسٹاف رپورٹر) جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کی آمد سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ مہمان ٹیم قرنطینہ کے دوران کراچی جیمخانہ میں ٹریننگ کرے گی مقامی فائیو اسٹار ہوٹل سے متصل کراچی جیم خانہ گرائونڈ میں چار پریکٹس وکٹیں تیار ہیں۔ کلب روڈ پر فائیو اسٹار ہوٹل میں دونوں ٹیمیں قیام کریں گی۔ کراچی کھلاڑی بائیو سیکور ببل میں ہوٹل سے گرائونڈ آجاسکیں۔ گرائونڈ قریب ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر نہیں ہوگی، پاکستانی ٹیم نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی ۔ قرنطینہ مکمل کرنے کے بعد مہمان ٹیم نیشنل اسٹیدیم کراچی میں پریکٹس کا آغاز کرے گی ۔ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26جنوری کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا ۔ جنوبی افریقا کی ٹیم 14سال بعد پاکستان کا دورہ کررہی ہے۔