بھارتی کرکٹر محمد سراج پھر نسل پرستی کا نشانہ بن گئے

January 16, 2021

برسبین (جنگ نیوز) بھارتی کرکٹر محمد سراج ایک بار پھر آسٹریلین تماشائیوں کی جانب سے نسل پرستی کا نشانہ بن گئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دن انہیں انہیں گندہ اور کیڑا کہا گیا ہے۔ ساتھ ہی واشگنٹ سندر بھی نہیں بخشاگیا۔ کرکٹرز نے امپائرز اور کرکٹ آسٹریلیا کو شکایت کردی ہے ۔ تماشائیوں کے گروپ نے اونچی آواز میں جملے کسے ہیں جس کی ویڈیو اور فوٹیج بھی جاری ہوگئی ہیں۔