اولمپکس کے ساتھ کچھ بھی ہوسکتا ہے، جاپانی وزیر

January 16, 2021

ٹوکیو (جنگ نیوز ) جاپان میں ایک وزیر نے اعتراف کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی ہونے والے ٹوکیو اولمپکس کے ساتھ کچھ بھی ہوسکتا ہے۔ غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزیر برائے ایڈمنسٹریٹو اور ریگولیٹری ریفارمز ٹارو کونو نے یہ بات جمعے کو ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہی۔ وہ ان کھیلوں کے بارے میں ایسی غیر یقینی صورت حال کا اعتراف کرنے والے ملک کے پہلے سینئر عہدیدار ہیں۔