ڈاکار ریلی فرانس کے ہانسل کے نام

January 16, 2021

جدہ (جنگ نیوز) فرانس کے 55 سالہ اسٹیفن پیٹرہانسل نے 14ویں مرتبہ ڈاکار ریلی جیت لی۔ انہوں نے پہلی بار یہ ٹائٹل 30 برس قبل حاصل کیا تھا۔ وہ آٹھ مرتبہ کار ریلی جبکہ چھ بار موٹرسائیکل ایونٹ اپنے نام کرچکے ہیں۔