ساؤتھ ایشن گیمز، مشاورتی اجلاس اگلے ہفتے ہوگا

January 16, 2021

‏کراچی(اسٹاف رپورٹر) ساؤتھ ایشین گیمز کی میزبانی کے حوالے سے پی او اے اور بین الصوبائی رابطے کی وزارت کے درمیان مشاورتی اجلاس اگلے ہفتے ہوگا ۔ پی او اے نے گیمز کے ایونٹس لاہور، سیالکوٹ، گوجرنوالا، فیصل آباد اور اسلام آباد میں کرانے کی تجویز دی ہے۔ مقابلے مارچ 2023میں ہوں گے۔ پی او اے کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سید عارف حسن نے کہا کہ پاکستان آرمی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کا حصہ ہے اور اس مرتبہ بھی پاکستان آرمی کا ساتھ ہو گا۔