محکمہ ثقافت و سیاحت سندھ کے زیر اہتمام سندھی لوک ادب و موسیقی کے فروغ کیلئے مچ کچہری کا انعقاد

January 16, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر)محکمہ ثقافت و سیاحت سندھ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوںسچل گوٹھ میں سندھی لوک ادب و موسیقی کے فروغ کے لیے مچ کچہری کا انعقاد کیا گیاجس میں مختلف فنکاروں اپنے سروں کا جادو جگا یا۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے محکمہ ثقافت و سیاحت و نوادرات کی طرف سے سندھ کی ثقافت و سیاحت کے فروغ کے لیے مختلف سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے اور اس حوالے سے کثیرالجہتی پروگرامز منعقد کیے جا رہے ہیں جن میں ہفتہ وار آن لا ئن پروگرامز کے علاوہ محکمے کی طرف سے حکومتی ایس او پیز پر عمل کراتے ہوئے آن گراؤنڈ فزیکل پروگرامز بھی منعقد ہونا شروع ہوگئے ہیں،گزشتہ دنوںسچل گوٹھ میں سندھی لوک ادب و موسیقی کے فروغ کے لیے مچ کچہری کا انعقاد کیا گیاجس میں مختلف فنکاروں اپنے سروں کا جادو جگا یا۔محکمہ ثقاقت سندھ کے ڈائریکٹر جنرل عبدالعلیم لاشاری کا کہنا ہے کہ مچ کچہری دراصل سندھ کی ثقافتی و تہذیبی روایات میں سے ایک ہے جس میں موسم سرما کے دوراں سندھ کے تقریباً ہر گاؤں دیہات میں آگ کے گرد بیٹھ کر اپنے بزرگوں سے یا سگھڑوں سے ادبی موتی اور زندگی گزارنے کے سنہری اصول سننے کو ملتے ہیں, سندھی ادب میں اس کا ایک خاص مقام ہے اور مچ کچہری میں گجھارت (پہیلی) ڈور نڑ بیت جیسی ادبی اصناف پر سگھڑ شاعر اپنے تخلیقی اشعار پیش کرکے لوک روایات و ثقافت کو دوام بخشتے ہیں۔