’’ملٹری وائوچر‘‘ کے حامل مسافروں کیلئے ’’پیپر ٹکٹ‘‘ حاصل کرنا بھی ضروری ہے، پاکستان ریلوے

January 16, 2021

کراچی (اعجاز احمد۔۔۔اسٹاف رپورٹر) پاکستان ریلوے نے واضح کیا ہے کہ ’’ملٹری وائوچر‘‘ کی آن لائن بکنگ کے ساتھ ساتھ’’ پیپر ٹکٹ‘‘ حاصل کرنا بھی ضروری ہے۔ پاکستان ریلوے کے حکام کے مطابق ملٹری وائوچر کی آن لائن بکنگ کرائی جاسکتی ہے، مگر بکنگ کے بعد’’ ای ٹکٹ نمبر‘‘ متعلقہ ریزرویشن آفس میں دے کر اور اپنا ملٹری وائوچر جمع کروا کر ریلوے کا پیپر ٹکٹ حاصل کرنا بھی مسافروں کے لیے ضروری ہے تاکہ دوران سفر کسی بھی پریشان کن صورت حال سے بچا جاسکے۔