ٹرمپ کی بیٹی اور داماد نے قومی خزانے سے ایک لاکھ 44 ہزار ڈالر ٹوائلٹس میں بہا دئیے

January 16, 2021

واشنگٹن(صباح نیوز) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا اور داماد کشنر پر قومی خزانے کو ایک لاکھ 44ہزار ڈالر نقصان پہنچانے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کی بیٹی اور داماد نے اپنی سیکیورٹی پر تعینات خفیہ ایجنٹس کو اپنے پرتعیش گھر میں بنیادی انسانی ضرورت واش روم استعمال نہیں کرنے دیااور ایک اسٹوڈیو اپارٹمنٹ تین ہزار ڈالر ماہانہ کرائے پر لینے سے 2017 سے اب تک ایک لاکھ 44 ہزار ڈالر یعنی 23 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد صرف سیکرٹ ایجنٹس کے ٹوائلٹس پر خرچ کر دیے گئے، یہ رقم امریکی ٹیکس دہندگان کی جیب سے ادا کی گئی۔دوسری جانب ترجمان وائٹ ہاس نے خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ خفیہ ایجنٹس کو باتھ روم استعمال کرنے سے نہیں روکا گیا۔