عوام کل بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کرینگے، مصطفیٰ کمال

January 16, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک سرزمین پارٹی متنازع مردم شماری کی حتمی منظوری دیے جانے کے خلاف 17جنوری 2021اتوار کو (کل)پھر عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، اس سلسلے میں شاہراہ فیصل نرسری سے کراچی پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی، پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے اہالیانِ کراچی سے متنازع مردم شُماری کو حتمی قرار دیے جانے خلاف احتجاجی ریلی میں بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری بقاء کا مسئلہ ہے۔