لاہورہائیکورٹ، بابراعظم کیخلاف اندراج مقدمہ کاسیشن کورٹ کا حکم معطل

January 16, 2021

لاہور (آئی این پی)لاہور ہائی کورٹ نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کیخلاف اندراج مقدمہ کا سیشن کورٹ کا حکم معطل کرنے کے ساتھ ساتھ متعلقہ ایس ایچ او اوردرخواست گزار حامزہ مختار سے تحریری جواب مانگ لیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اسجد جاوید گھرال نے بابراعظم کی جانب سے اندراج مقدمے کی درخواست پر ماتحت عدالت کے احکامات کو چیلنج کرنے کی درخواست پر سماعت کی۔