پاکستان نے کورونا ویکسین حاصل کرنے کیلئے اب تک کسی کمپنی کو آرڈر نہیں دیا، ڈاکٹر فیصل سلطان

January 16, 2021

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ پاکستان نے کورونا کی ویکسین حاصل کرنے کیلئے اب تک کسی کمپنی کو آرڈر نہیں دیا۔ جمعہ کو میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کسی کمپنی کو ویکسین کا آرڈر دیا ہے نہ ہی کسی نے حامی بھری ہے تاہم فرنٹ لائن ورکرز اور دیگر کیلئے جلد از جلد ویکسین لینےکی کوشش کررہے ہیں۔