احتجاج اپوزیشن کا حق‘غلط استعمال پر جیسا کرینگے ویسا بھریں گے ،شیخ رشید

January 16, 2021

لاہور(ایجنسیاں)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے براڈ شیٹ کو پاناما ٹو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پانامہ میں بھی کوئی جواب نہیں دے سکے تھے اور اس میں بھی جواب نہیں دے رہے ‘ اس میں نئے نئے انکشافات ہوں گے ‘احتجاج اپوزیشن کا آئینی حق ہے تاہم اجازت دینے کامطلب کھلی چھوٹ نہیں‘ احتجاج کے حق کو غلط استعمال کیاتو جیسا کریں گے ویسابھریں گے ‘امن وامان خراب کریں گے توقانون حرکت میں آئےگا‘پی ڈی ایم ضمنی الیکشن اکٹھے نہیں لڑے گی ۔