پاکستانی اور انڈین سپراسٹارز برطانوی فلم میں جلوہ گر ہونگے

January 16, 2021

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) پاکستانی اور انڈین سپراسٹارز برطانوی فلم میں جلوہ گر ہونگے۔ وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کی طرف سے فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کا اعلان سامنے آیا تھا جس کے بعد ان کی رومانوی مزاحیہ کہانی پرمبنی نئی فلم کی شوٹنگ شروع ہو گئی ہے۔ جمائما گولڈ اسمتھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر اس کی اطلاع دیتے ہوئے بتایا ہے کہ نئی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ‘ کی شوٹنگ لندن میں شروع کردی گئی ہے، نئی فلم میں پاکستانی اداکارہ سجل علی کام کریں گی جبکہ ممتاز بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی بھی اپنے فن کے جلوے بکھیریں گی۔ جمائما گولڈ اسمتھ نے سجل علی اور شبانہ اعظمی کے ناموں کے ساتھ اسٹار کا ایموجی بھی بنایا ہے۔