جونیجو اور دل برادری کے درمیان تنازع نے 5 افراد کی جان لے لی

January 16, 2021

شکارپور(نامہ نگار) گڑھی یاسین میں تھانہ امروٹ شریف کی حدود نئوں امروٹ کے علاقے میں جونیجو اور دَل برادری کے درمیان جاری دیرینہ تنازع بھڑک اٹھا۔ دونوں جانب سے فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں گولیاں لگنے کے باعث جونیجو برادری کے تین اور دل برادری کے دو افراد لقمہ اجل بن گئے۔