حکومت فلیئر گیس کوLNGاور CNG بنا کر فروخت کریگی

January 16, 2021

اسلام آباد (حنیف خالد) حکومت فلیئر گیس کو ایل این جی اور سی این جی بنا کر فروخت کریگی۔ عالمی پریکٹس کے مطابق فلیئر گیس ورچوئل پائپ لائن (ٹرک) کے ذریعے انڈسٹری کو دیگی۔ اس کیلئے اوگرا نے منگل کو دو لائسنس ملکی کمپنیوں کو جاری کر دیئے جن کے نام ENER GAS مارکیٹنگ لمیٹڈ اور TABEER ENERGY پرائیویٹ لمیٹڈبتائے گئے ہیں۔ یہ بات پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری یاسر رضا چوہدری نے جنگ کو بتائی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حکومتی اقدام سے قدرتی وسائل کے ضیاع کا خاتمہ اور قومی خزانے کو سالانہ اربوں روپے کا فائدہ ہو گا۔