لاکھوں کی چوریاں، شہری 4 گاڑیوں، 7 موٹرسائیکل اور موبائل فونز سے محروم

January 16, 2021

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی، اسلام آباد کے مختلف علاقوں سے متعددوارداتوں میں4 گاڑیاں، 7موٹرسائیکل، ایک درجن سے زائد موبائل فون، لاکھوں روپے کی ملکی و غیر ملکی کرنسی،طلائی زیورات، قیمتی مویشی اور دیگر قیمتی اشیاء اڑا لی گئیں۔تھانہ روات نے ایک ہزار ریال، تین ہزار درہم، بارہ تولے طلائی زیورات، 2 قیمتی گھڑیاں اور ایک موبائل، دوسرےگھر کی جالی کاٹ کر 60 سے 70 لاکھ روپے، سونا تقریبا 25 سے 30 تولے اور پستول چوری ، تھا نہ شہزاد ٹا ئون نے اسلحہ کی نوک پر 7 لاکھ 95 ہزار روپے چھیننے ،تھا نہ رمنا نے انگوٹھی اور بالیاں مالیت 60 ہزار روپے چھیننے ، تھا نہ لوہی بھیرنے زیورات اور نقدی مالیت 6 لا کھ 50 ہزار روپے چوری ،تھا نہ کوہسارنے90 ہزار کا حامل بیگ چوری، تھا نہ گولڑہ نے پلا ٹ کی آڑ میں رقم اینٹھنے، تھا نہ شالیمار نےکمپنی کے ساتھ 41 لاکھ 88 ہزار روپے کا فراڈ کرنے ،تھانہ کلرسیداں نے 2 موبائل فون و 4500 روپے،تھانہ نصیر آبادنےکیری ڈبہ،تھانہ صدر واہ نےگاڑی ،تھانہ صادق آباد نےکار وموٹرسائیکل ،تھانہ پیرودھائی نے کارچور ی، تھانہ مورگاہ نے 450000روپے اور لیپ ٹاپ مالیتی20000روپے، 2بکریاں،تھانہ سول لائن نے 3کمبل ، بیڈ شیٹ، موبائل،تھانہ ویسٹریج نے 3موبائل ، 34500روپے،تھانہ کینٹ نے5500000روپے، موبائل چوری ،تھانہ صادق آبادنے پرس ،2500روپے ،3موبائل ، انگوٹھی، 2 ایل ای ڈی، لیپ ٹاپ اور 50ہزار، تھانہ نیوٹاؤن نے3موبائل،25 ہزار ،2طلائی انگوٹھیاں، بریسلٹ، 2 بالیاں اور لیپ ٹاپ، دوسری واردات میں اسلحہ کی نوک پر 6 ہزار،طلائی چین مالیتی 25ہزار اور موبائل چھیننے، تھانہ بنی نے موبائل ، تھانہ وارث خان نے 3لاکھ اور چین،تھانہ پیرودھائی نے اسلحہ کی نوک پر 50/60ہزار روپے، تھانہ رتہ امرال نے اسلحہ کی نوک پر 50ہزار اور2موبائل اڑانے پرمقدمات درج کرلیے ۔