گرین بیلٹس اور پلاٹوں کی سائٹس پر تعمیرہونیوالی 19مساجد کو نوٹس

January 16, 2021

اسلام آ باد ( نیو زرپورٹر) سی ڈی اے کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول سیکشن نے اسلام آ باد میں گرین بیلٹس اور پلاٹوں کی سائٹس پر تعمیر کی گئی 19مساجد کو نوٹس جاری کردیئے ۔ ذ رائع کے مطابق سی ڈی اے نے ان مساجد کی تعمیر کو غیر قانونی قرار دیدیا ہے اور انہیں گرانے کیلئے آپریشن کی منصوبہ بندی بھی کی جا رہی ہے۔