جونئیر انجینئرز ذمہ داری سے ادارےکی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کرینگے، آئیسکو چیف

January 16, 2021

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) چیف ایگزیکٹو آفیسر آئیسکو چوہدری عبدالرزاق نے کہا ہے کہ جونیئر انجینئرز کے لیے اورینٹیشن ٹریننگ کے انعقاد کا مقصد انہیں فیلڈ میں پیشہ وارانہ اُمور کی انجام دہی میں درپیش مسائل سے نمٹنے کے لیے تیار کرنا ہے۔ یقین ہےجونئیر انجینئرز ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے آئیسکو کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار بخوبی ادا کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار آئیسکو چیف نے آئیسکو میں نئے بھرتی ہونے والے جونیئر انجینئرز کی اورینٹیشن ٹریننگ کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ادارے کی عزت اور تعمیر و ترقی آپ کی فیلڈ میں ادا کی جانے والی سرگرمیوں سے جڑی ہوئی ہے۔