ایکسائز ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد نےچھ ماہ میں ریکارڈ 6ارب کی وصولیاں کیں

January 16, 2021

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) ایکسائز ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد نے جولائی سے دسمبر 2020 تک ریکارڈ 6 ارب روپے سے زائد کا ٹیکس وصول کیا۔ کورونا میں ریکارڈ وصولی صارفین کو جدید سہولیات کے سبب ممکن ہوئی ۔ڈائریکٹر ایکسائز اسلام آباد بلال اعظم کا کہناہے کہ ٹیکس وصولی کو آسان بنایا گیا ہے۔گھر بیٹھے ٹیکسوں کی آن لائن ادائیگی ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کا انقلابی اقدام ہے ۔