سوئی ناردرن گیس میں 6کروڑ کی اضافی ادائیگیاں،تحقیقات شروع

January 16, 2021

لاہور(سپیشل رپورٹر) سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن میں گیس چوری کیخلاف آپریشن کے دوران لیبر کے ٹھیکوں میں 6کروڑ روپے کی اضافی ادائیگیاں سامنے آ گئیںتحقیقات کا آغاز کر دیاگیا۔ مزیدبرآں سوئی ناردرن گیس نے گھریلو صارفین کو ارجنٹ فیس کے ساتھ نئے کنکشنوں پر پابندی عائد کر دی ہے ۔