حکومت کے اقدامات سے عوام مستفید ہورہے ہیں‘بی اے پی

January 16, 2021

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بی اے پی کے مرکزی آرگنائزنگ سیکرٹری ملک خدا بخش لانگونے کہا ہے کہ پارٹی پورے صوبے کی یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے پارٹی سینیٹ کے انتخابات میں بھر پور کامیابی حاصل کرے گی ان خیالات کااظہارانہوں نے جمعہ کو پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیااس موقع پر بی اے پی ضلع ژوب کے صدر شاہ زمان کاکڑ اوردیگر نے سینیٹ الیکشن کے لئے اپنی درخواستیں جمع کرائیںبی اے پی کے مرکزی فنانس سیکرٹری روز اے جان، شاہ زمان غلزئی، ساجد جسکانی، محب ترین، ساحر اعوان اوردیگر بھی اس موقع پر موجود تھےانہوں نے کہا کہ پارٹی اپنے منشور کے مطابق عوام کی بلاتعصب رنگ و نسل خدمت کر رہی ہےجس سے عوام مستفید ہورہے ہیںانہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ جام کمال خان، مرکزی سیکرٹری جنرل منظور خان کاکڑ اوردیگر عہدیداروں کی قیادت میں پارٹی بلوچستان سمیت ملک بھر میں روز بروز فعال ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ اب تک سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کے خواہشمند40کے قریب امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے ہیں انتخابات میں حصہ لینے کے خواہش مند امیدواراب20 جنوری تک اپنی درخواستیں پارٹی دفترمیں جمع کراسکتے ہیں۔