ریلوے بکنگ اسٹاف کا اوور ٹائم ختم کیے جانے کا نوٹیفکیشن جاری

January 16, 2021

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ریلوے بکنگ اسٹاف کا اوور ٹائم ختم، نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزوزیر ریلوے نے ملازمین کا اوور ٹائم بند کرنے کا اعلان کیاتھا، جس کے بعد ریلوے بکنگ اسٹاف کا اوور ٹائم ختم کردیا گیا ہے،جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیاہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ ریلوے مالی بحران کا شکار ہے اوور ٹائم کی ادائیگی مشکل ہے لہٰذا بکنگ اسٹاف کےعملے سے مقررہ اوقات سے زیادہ کام نہ لیا جائے۔