پنڈی کی جانب لانگ مارچ کا اعلان ”لیڈر بھبکی“ ہے‘حافظ حسین احمد

January 16, 2021

کوئٹہ ( پ ر) جمعیت کےرہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ سینٹ اورضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کے موقف پر ڈٹے رہنے والے ڈھیر ہوگئےپی دی ایم کی دیگر جماعتوں کے بعد مولانا فضل الرحمن کی پارٹی نے بھی ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کرہی لیا،آزادی مارچ کی طرح مسلم لیگ نواز اور پیپلز پارٹی نے ایک بارپھر دھوکا دیا جس کی میں نے پیشنگوئی کردی تھی پی ڈی ایم کا پنڈی کی جانب لانگ مارچ کا اعلان ”لیڈر بھبکی“ ہے وہ پنڈی نہیں جائیں گے وہ جمعہ وفود سے گفتگو کررہے تھےحافظ حسین احمد نے کہا کہ 20ستمبر کو پی ڈی ایم استعفیٰ دینے، کسی بھی ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے ، سینٹ کے الیکٹورل کالج کو ختم کرنے کے میثاق پاکستان پر دستخط کرچکے تھے تو میں نے واضح طور میڈیا پر کہہ دیا تھا کہ ان تلوں میں تیل نہیں پی ڈی ایم نےیوٹرن لینے میں عمران خان کو بھی شکست دیدی ہے اسمبلیوں سے استعفیٰ دینے کے اعلان کو اس لیے ہم نے ڈرامہ کہا تھا کہ کیوں کہ 2018ء کی دھاندلی زدہ اسمبلی میں مولانا فضل الرحمن نے صدارتی الیکشن لڑا اپنے بیٹے اسعد محمود کو ڈپٹی اسپیکر کا الیکشن لڑایا اوراڑھائی سال سے اس کے ارکان قومی اور صوبائی اسمبلی کی زینت بنے بیٹھے ہیں اب کیوں کہ بلوچستان میں فضل آغا مرحوم اور خیبر پختونخواہ میں منیرخان اورکزئی کی وفات سے خالی ہونے والی نشستوں کے حصول کے لیے ایک بار پھر اصولی موقف کی دھجیاں بکھیر دی گئی ماضی میں پی ڈی ایم والے” فروٹ چاٹ“ اور” چنا چاٹ“ سے شغل کرتے رہے ہیں اب لگتا ہے کہ” تھوک چاٹ“ کی طرف رجحان ہوگیا ہے۔