نشتر یونیورسٹی: بچوں کیلئے پلمونری فنکشن ٹیسٹ کی سہولت کا آغاز

January 16, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر میڈیکل یونیورسٹی ڈیپارٹمنٹ آف پیڈیا ٹرک میڈیسن انتظامیہ کی کاوشوں سے بچوں میں پلمونری فنکشن ٹیسٹ کرنے کی سہولت مہیا کر دی گئی ہے جس کا باقاعدہ افتتاح گزشتہ روز وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود نے کیا۔ یاد رہے اس سے قبل ملتان اور جنوبی پنجاب کے عوام کو مذکورہ ٹیسٹ کے لیے دور دراز شہروں میں جانا پڑتا تھا۔وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی نے اپنے خطاب کے دوران طبی سہولتوں کی فراہمی اور اپ گریڈیشن کے حوالے سے شعبہ پیڈیا ٹرک میڈیسن کی کاوشوں کو بھی سراہا اور اپنی طرف سے ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔شعبہ پیڈیا ٹرک میڈیسن پروفیسر ڈاکٹر غلام مصطفیٰ، پروفیسر ڈاکٹر وقار ربانی ڈین چلڈرن ہسپتال اینڈ انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ ملتان، پروفیسر ڈاکٹر مبارک چوہدری ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ چلڈرن ہسپتال ملتان، پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤ، پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج، پروفیسر ڈاکٹر اعظم خان اور ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر نصرت بزدار اور دیگر شریک تھے۔