سکولوں کا مطالبہ منظور، میٹرک امتحانات کےداخلہ فارم جمع کرانیکی مدت میں توسیع

January 16, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر) سکولوں کا مطالبہ منظور، میٹرک کے امتحانات کےداخلہ فارم جمع کرانے کی مدت میں توسیع کردی گئی، گزشتہ روز پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین(پی بی سی سی )نے میڑک کے امتحانات کے لئے داخلہ فارم جمع کرانے کی مدت میں توسیع کردی جاری مراسلے کے مطابق سنگل فیس کے ساتھ فارم جمع کی آخری تاریخ 29جنوری کردی گئی، ڈبل فیس کے ساتھ فارم 8فروری تک جمع کرائے جاسکتے ہیں جبکہ تین گنا فیس کے ساتھ 15فروری تک فارم جمع کرائے جاسکتے ہیں۔