نشتر یونیورسٹی، پہلی نیورو آنکالوجی میٹنگ کا انعقاد

January 16, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈیپارٹمنٹ آف نیورو سرجری نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے زیر اہتمام نیورو آنکالوجی کی پہلی میٹنگ کا انعقاد گزشتہ روز ہوا جس کے مہمان خصوصی وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز مسعود تھے۔ میٹنگ میں دماغ اور حرام مغز کی رسولیوں کے آپریشن اور شعاؤں کے ذریعے علاج سے متعلقہ امور کو زیر بحث لایا گیا۔ نشتر میڈیکل کالج و یونیورسٹی میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا اجلاس تھا جس میں نیورو سرجری کے شعبہ سے متعلق جدید ترین ٹیکنالوجی کے استعمال اور طریقہ علاج پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ تقریب میں ڈاکٹر رضوان شریف، ڈاکٹر علی وقاص، ڈاکٹر ارشاد ، ڈاکٹر عتیق سمیت متعلقہ شعبہ سے وابستہ ڈاکٹرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔