تین ڈاکوئوں کی یوٹیلٹی سٹور کی گاڑی پر فائرنگ

January 16, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر) تین ڈاکوئوں کی یوٹیلٹی سٹور کی گاڑی کو لوٹنے کی کوشش، نا روکنے پر فائرنگ، تفصیلات کے مطابق یوٹیلٹی سٹور کا ملازم محمد نذیر ڈبل پھاٹک چوک سے انڈسٹریل سٹیٹ میں واقع اپنے دفتر کی جانب جارہا تھا کہ تین موٹرسائیکل سوار ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر گاڑی کو روکنے کی کوشش کی، ڈرائیور نے ڈاکوئوں کو سائیڈ ماری، ڈاکوئوں کی جانب سے گاڑی پر فائرنگ کردی گئی، ایک گولی گاڑی کے ٹائر میں لی لگی، جس کے بعد ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے، پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔