وزیرریلوے ملازمین سے نہ الجھیں ادارے میں بہتری لائیں، یونین رہنما

January 16, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر ) سمپارس یونین پاکستان ریلوے ملتان نے وزیر ریلوے اعظم سواتی کے گزشتہ روز جاری بیان کے ردعمل میں کہا ہے کہ وزیر ریلوے ملازمین سے الجھاؤ کی بجائے اپنی توجہ ریلوے میں بہتری لانے پر مرکوز کریں، ایک ملازم سے 2 ملازمین کا کام لیا جا رہا ہے اور بدلے میں اوور ٹائم تنخواہ کا 25 فیصد دیا جاتا ہے، ملازمین کے لیے چھٹی اور ریسٹ خواب بن چکا، ملازمین کی سوشل لائف ختم ہوچکی ہے، ریلوے بیوروکریسی بزنس لانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی اور اس ناکامی کا ملبہ ریلوے ملازمین پر گرا رہی ہےجدید دور کا تقاضا ہے کہ ریلوے میں پسنجر اور فریٹ کی بہتری کے ساتھ ساتھ دیگر کمرشل ذرائع سے بھی بزنس لانے کی ضرورت ہے۔