ڈی ایچ اونے آرڈر واپس نہیں لیا تو پولیو مہم بائیکاٹ کرینگے،پراونشل ڈاکٹرز

January 16, 2021

پشاور (خصوصی نامہ نگار) پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (پی ڈی اے) نے بنیادی مرکز صحت (بی ایچ یو) صوابی کے عملے کو اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے ڈی ایچ او کی جانب سے تنخواہ کی کٹوتی پر احتجاج کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ڈی ایچ اونے آرڈر واپس نہیں لیا تو آئندہ صوابی میں پولیو مہم کا مکمل بائیکاٹ کیا جائیگا۔ پی ڈی اے کے سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر سلیم خان یوسفزئی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹرز، پیرا میڈیکس اور دیگر ملازمین کورونا اور پولیو کے خاتمے کیلئے گرانقدر خدمات دے رہے ہیں ، اے سی صوابی نے کچھ عرصہ قبل بی ایچ یو کا دو بجے دورہ کیا اور عملے کو غیر حاضر رپورٹ کیا حالانکہ جمعہ کے روز 12بجے چھٹی ہوتی ہے ۔اے سی کی رپورٹ اور ڈی سی کے احکامات پر ڈی ایچ او نے ڈاکٹرز اور دیگر عملے سے تنخواہ کاٹ دی اگر کٹوتی کا آرڈر واپس نہیں لیا گیا تو پولیو مہم کا بائیکاٹ کیا جائے گا ۔جس کی ذمہ داری ڈی ایچ او صوابی ڈاکٹر کلیم اللہ پر ہوگی۔