ٹیکس کا معاملہ صوبائی حکومت او ر کیپرا کیسا تھ اٹھائیں گے،زاہدشاہ

January 16, 2021

پشاور( لیڈی رپورٹر)فیڈریشن آ ف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر محمد زاہدشاہ نے کہاہے کہ ہم گڈزٹرانسپورٹ پر خیبرپختونخوا ریونیواتھارٹی ( کیپرا) کی جانب سے لگائے گئے ٹیکس کا معاملہ صوبائی حکومت او ر کیپرا کے ساتھ اٹھائینگے اور گڈر ٹرانسپورٹ پرسروس ٹیکس کو کیٹگریر ائز کرینگے۔ ان خیالات کا اظہارمحمد زاہدشاہ نے ایف پی سی سی آئی ریجنل آفس پشاور میں آل خیبرپختونخوا گڈز ٹرانسپورٹ اینڈاڈہ اونرفیڈریشن کے وفد سے ملاقات میں کیا۔ اجلاس میں ایف پی سی سی آئی خیبر پختونخوا کے کوآرڈینیٹرسرتاج احمد خان، ممتازصنعت کار محمد شعیب خان ،آل خیبرپختونخواگڈز ٹرانسپورٹ اینڈ اڈہ اونر فیڈریشن کے صدرہمایوں خان، لیاقت علی، سکندرخان ، امیر زیب، ایف پی سی سی آئی ریجنل سیکرٹری میاں محمد وصال اور اسسٹنٹ منیجر انجینئر خالد حیدر سمیت دیگر نے شرکت کی ۔گڈز ٹرانسپورٹروں نے کہا کہ ٹول پلازہ ٹیکس، روٹ پرمٹ ٹیکس، ٹوکن ٹیکس ، لائنس ٹیکس کے علاوہ فیول، ٹائزاور پرزہ جات کی خریداری پر حکومت مختلف قسم کے ٹیکس لے رہی ہے جبکہ اب کپیرا نے بھی سروس ٹیکس کے نام پر نوٹس جاری کردیئےہیں دوسری جانب کورونا کی وجہ سے کاروبار ٹھپ ہوگیاہے اس موقع پر پرایف پی سی سی آئی صدر محمد زاہد شاہ نے گڈز ٹرانسپورٹ پر کپیرا کے سروس ٹیکس کا معاملہ صوبائی حکومت اور خیبرپختونخوا ریونیوراتھارٹی کے ساتھ اٹھانے کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ گڈز ٹرانسپورٹ پر کیپرا ٹیکس آمدنی کے لحاظ سے سروس ٹیکس کو کیٹگرائزکرنے کے ڈائریکٹر جنرل کیپرا سے معاملہ اٹھایا جائے گا تاکہ گڈ ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے مسائل حل ہوسکے۔