سلمان خان سخت حفاظتی انتظامات کے ساتھ فلم کی شوٹنگ میں مصروف

January 16, 2021

بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی نئی آنے والی فلم ’انتم‘ کی شوٹنگ بائیوببل کے تحت جاری ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان بہت ہی سخت حفاظتی انتظامات والے بائیوببل ماحول میں شوٹنگ کر رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے وہ صرف فلم کے کریو ممبران سے ہی ملتے ہیں۔

اس کے علاوہ فلم کے سیٹ پر دیگر حفاظتی انتظامات کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے تاکہ کام کرنے والے عملے کو کورونا سے بچایا جا سکے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان فلم میں پولیس اہلکار کا کردار نبھائیں گے جو کہ لینڈ مافیا کے خلاف لڑتا ہے۔ یہ فلم اسی سال ریلیز کی جائے گی۔

واضح رہے کہ بھارت میں فلم انڈسٹری کے کئی افراد کو رونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔