جنوبی افریقا: پاکستان ویمن کرکٹ اسکواڈ کی دوسری کورونا ٹیسٹنگ بھی منفی

January 16, 2021

جنوبی افریقا کے شہر ڈربن میں پاکستان ویمن کرکٹرز اور آفیشلز کی دوسری کورونا ٹیسٹنگ بھی منفی آگئی۔

تفصیلات کے مطابق دوسری کورونا ٹیسٹنگ منفی آنے کے بعد اسکواڈ میں شامل تمام ارکان کو اکٹھے ٹریننگ کی اجازت دے دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم جنوبی افریقا میں 3 ون ڈے میچز اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 20 جنوری، دوسرا 23 جنوری اور تیسرا ایک روزہ میچ 26 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز 29 جنوری سے ہوگا۔ دوسرا میچ 31 اور آخری میچ 3 فروری کو کھیلا جائے گا۔