پنجاب میں صاف شفاف ضمنی انتخابات کرانااولین ترجیح ہے، چیف الیکشن کمشنر

January 16, 2021

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا کہنا ہے کہ پنجاب میں صاف شفاف ضمنی انتخابات کرانا اولین ترجیح ہے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے پنجاب میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی پابندی یقینی بنائی جائے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے تمام افسران کو ہدایات جاری کردیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیس ضلعی انتظامیہ کو ہر صورت الرٹ رکھا جائے، رینجرز کی ضرورت پڑنے پر خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں۔