چمن، شہری کی تضحیک پر لیویز فورس کے 10 اہلکار معطل

January 16, 2021


چمن میں گڑنگ لیویز چیک پوسٹ پر شہری کے ساتھ تضحیک آمیز رویہ اختیار کرنے پر ضلعی انتظامیہ نے لیویز فورس کے 10 اہلکاروں کو معطل کر دیا۔

اسسٹنٹ کمشنر ذکاء اللہ درانی کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ چمن شاہراہ پر ایک کار سوار نے چیک پوسٹ سے گزرتے ہوئے لیویز اہلکاروں پر آواز کسی تھی۔

اس پر لیویز اہلکاروں نے اسے پکڑ کر گلے میں زنجیر ڈال کر تذلیل کی تھی اور ویڈیو بھی بنائی تھی۔

شہری کی شکایت پر ابتدائی تحقیقات کے بعد چیک پوسٹ پر تعینات 10 لیویز اہلکاروں کو معطل کرکے لائن حاضر کردیا گیا۔