لاہور: 15جنوری کی ڈیڈلائن کے باوجود سو فیصد صفائی نہ ہوسکی

January 16, 2021


15جنوری کی ڈیڈلائن کے باوجود بھی لاہور کی شاہراہوں پر سو فیصد صفائی مکمل نہ ہوسکی۔

تفصیلات کے مطابق سو فیصد کے دعوے پر عمل درآمد کے لیے آج بھی لاہور میں صفائی کرنے کا کام جاری ہے۔

شہر کی اہم شاہراہوں اور مقامات سے بڑی حد تک کوڑا اُٹھالیا گیا ہے جبکہ حکومت نے 15جنوری تک لاہور میں زیروویسٹ کا اعلان کیا تھا۔

لاہور میں زیرو ویسٹ کی مدت ختم ہونے کے باوجود عملہ کل بھی طلب کیا گیا ہے۔

وزیر صنعت پنجاب نے صفائی ملازمین کی اتوار کی چھٹی منسوخ کردی ہے جس کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفیکشن کا اطلاق تمام ورک چارج ملازمین اور کنٹریکٹ ملازمین پر ہوگا۔

ملازمین کو چھٹی کے متبادل میں رولز کے مطابق معاوضہ دیا جائے گا۔