پنجاب میں حقیقی تبدیلی کا آغاز ہو گیا، عثمان بزدار

January 16, 2021

پنجاب کے وزیرِاعلیٰ سردار عثمان بزدار کہتے ہیں کہ صوبہ پنجاب میں حقیقی تبدیلی کا آغاز ہو گیا ہے۔

لاہور سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا کہنا ہے کہ پہلی بار عوامی ضروریات کو مدِ نظر رکھ کر منصوبے ترتیب دیئے۔

انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں منتخب نمائندوں کی مشاورت کی گئی ہے، دور دراز علاقوں میں نئی یونیورسٹیاں اور نئے اسپتال بنا رہے ہیں۔

سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کہ ہر شہرکو علیحدہ ترقیاتی پیکیج دیں گے، ماضی میں منصوبوں کو ذاتی پسند و ناپسند کی بھینٹ چڑھایا گیا۔

پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ کا یہ بھی کہنا ہے کہ سابقہ ادوار میں عوام کی ترجیحات کو نظر انداز کر کے من پسند علاقوں پر وسائل خرچ کیئے گئے۔