پاکستانی وارنٹ نواز شریف کے برطانیہ میں قیام پر اثرانداز نہیں ہوسکتے، برطانیہ

January 16, 2021

پاکستانی شہری کی ای میل پر جواب میں برطانوی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان سے جاری وارنٹ نواز شریف کے برطانیہ میں قیام پر اثر انداز نہیں ہوسکتے۔

برطانوی دفتر خارجہ نے کہا کہ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان ملزمان کے تبادلے کا معاہدہ نہیں ہوا۔


نواز شریف کے قانونی معاملات حکومت پاکستان کے ساتھ ہیں، پولیس برطانوی عدالت کی اجازت کے بغیر کسی کو گرفتار نہیں کرسکتی۔

برطانوی دفتر خارجہ نے کہا کہ برطانیہ کے امیگریشن کے قوانین واضح ہیں، ہر مقدمے میں قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہیں۔