کیا آپ نے کرینہ کپور کے نئے گھر کی تصاویر دیکھی ہیں؟

January 16, 2021

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے اپنے نئے گھر کی تصویر شیئر کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔

کرینہ کپور اپنے نئے گھر کے بیڈ روم کی تصویر جس میں سیف علی خان اور تیمور خان بھی موجود ہیں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کی۔

چھوٹے نواب کی فیملی کا یہ نیا گھر پرانے گھر کے بالکل پڑوس میں ہے لیکن وہ سائز میں بڑا ہے۔

تصویر کے ساتھ دیے گئے پیغام میں خوبرو اداکارہ نے لکھا کہ ’ یہ نئی شروعات کا دروازہ ہے‘۔

کرینہ کپور کے مداحوں نے ان کی شیئر کردہ تصاویر کی خوب تعریف کی اور انہیں نئے گھر کی مبارک بھی دی۔

ایک مداح نے لکھا کہ آپ کو نئے گھر کے لیے مبارک باد دیتا ہوں، دوسرے نے کہا کہ واہ کیا خوبصورت گھر ہے، جس پر خریداری پر آپ لوگ مبارک باد کے مستحق ہیں۔


چند دن قبل کرینہ کپور کے ڈیزائنر نے ان کے نئے گھر کے حوالے سے ایک انٹرویو میں تذکرہ کیا تھا اور کہا کہ پرانا گھر اُن کی فیملی کے لیے چھوٹا پڑرہا تھا۔