اگر ترجمانوں کی فوج ہوگی تو بات کو نہیں روک سکتے، تجزیہ کار

January 17, 2021

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے اجلاس کی خبریں میڈیا کو دینے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اجلاس میں جو باتیں ہوتی ہیں اس کو خلط ملط کر دیا جاتا ہے غلط خبریں چلا دی جاتی ہیں۔

کیا پارٹی ترجمانوں کے اجلاس کی خبر لیک پر پابندی لگا دینا درست ہے یا نہیں ؟

اس پر اظہار خیال کرتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ اگر ترجمانوں کی فوج ہوگی تو اس بات کو نہیں روک سکتے سب سے اہم بات یہ ہے کہ پابندی ہمیشہ پروپیگنڈے کو جنم دیتی ہے۔

اگر کوئی خبریں لیک کر رہا ہے تو وہ اپنے عہدے اور ڈسپلن کی خلاف ورزی کر رہا ہے میرے خیال میں یہ فیصلہ درست ہے۔