لاہور(خصوصی رپورٹر)لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی انجینئرنگ ونگ نے شہر کے جنوبی حصے کیلئے ماسٹر پلان میں شامل سٹریٹیجک پلان روڈ پر ورکنگ شروع کردی ہے۔ 4 ارب کی لاگت سے رائیونڈ روڈ براستہ ڈیفنس روڈ تک فیز ون کو مکمل کرنے کیلئے ورکنگ کی جارہی ہے ۔ تخمینہ میں لینڈ ایکوزیشن کی لاگت شامل ہوگی، جبکہ150فٹ چوڑی کینال روڈ کیساتھ ساتھ تعمیر ہوگی۔