راولپنڈی: بھائی نے سگے بھائی، بہن کو قتل کر دیا

January 17, 2021


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے متصل شہر راولپنڈی کے تھانہ مندرہ کی حدود میں گھریلو جھگڑے میں فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق گھریلوناچاقی پر احسن زیب نامی ملزم نے اپنے سگے بھائی اور بہن کو فائرنگ کر کے قتل جبکہ والدہ کو زخمی کر دیا۔

مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔